جمعه 15/نوامبر/2024

سعودی عرب کے ساتھ رابطے نہیں، پروپیگنڈہ بے بنیاد ہے:حماس

پیر 15-اگست-2022

اسلامی تحریکمزاحمت "حماس” نے لبنان سے نشریات پیش کرنے والے ’المیادین‘ چینل کیرپورٹ کو مسترد کردیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ حماس کی قیادت نے سعودی عرب سےاپنے قیدیوں کی رہائی کے لیے بات کی ہے مگر سعودی عرب نے حماس کو حیران کن شرطعاید کرکے خاموش کرادیا۔

’المیادین‘ ٹی وینے کہا کہ حماس اور سعودی عرب کے درمیان حالیہ رابطہ ہوا ہے، جو تحریک کی کوششوں اورسعودی جیلوں میں قیدیوں کی رہائی کی کوششوں کا حصہ ہے، لیکن ان کوششوں کا مایوس کننتیجہ سامنے آیا ہے۔

چینل نے دعویٰ کیاکہ سعودی عرب نے اپنی پرانی شرط کو ترک کر دیا تھا کہ حماس تہران سے اپنے تعلقات منقطعکرے، لیکن اس نے بدلے میں یہ شرط رکھی کہ وہ بین الاقوامی کوارٹیٹ کی شرائط مانے۔ حماسسعودی شرط پر حیران رہ گئی۔

حماس نے اتوارکی شام مرکز اطلاعات فلسطین کو ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہ خبر مکملطور پر من گھڑت اور بے بنیاد ہے۔

تحریک نے چینل کی انتظامیہ سے مطالبہکیا کہ وہ خبروں کی رپورٹنگ میں درست اور قابل اعتبار ذرائع پر اعتبار کرے۔ ایسے غیرمعتبر ذرائع پر انحصار نہ کرے جو فلسطینی عوام اور حماس اور اس کی مزاحمت کی جدوجہدکو ٹھیس پہنچاتے ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی