جمعہ کے روزدرجنوں یہودی آباد کاروں نے بھاری ہتھیاروں سے لیساسرائیلی فوج کی موجودگی میں الخلیل کے جنوب میں دورا قصبے پر دھاوا بولا اور شہریوں کی املاک کے ساتھ چھیڑچھاڑ کی۔
ایک ویڈیو کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ تقریباً 50 آباد کار ہتھیاروںسے لیس اور قابض فوجیوں کی حفاظت میں اویون الماء کے علاقے اور کنار کے زرعی تالابوںمیں داخل ہوئے اور شہریوں کی فصلوں اور املاک کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے رہے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ علاقے میں زمینیں شریف خاندانکی ہیں۔
جمعہ کو آباد کاروں نے ابو لقا گاؤں کی زمینوں میں موبائل ہومز”کراوان” نصب کیے ہیں۔ یہ علاقہ طولکرم کے مشرق میں بیت لید قصبے کے اندرواقع ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق آباد کاروں کے ایک گروپ نے قابض اسرائیلیفوج کے سخت حفاظتی پہرےمیں علاقے پر دھاوا بول دیا اور ان "شیلٹرز” کےذریعے علاقے میں ایک نئی بستی قائم کرنے کی کوشش کی۔
ذرائع نے بتایاکہ علاقہ مکینوں نے ان آباد کاروں اور قابض فورسزکا مقابلہ کیا جس پر قابض فوج نے فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔