فلسطین کے مقبوضہمغربی کنارے کے شمالی شہر طولکرم میں ایک ہوٹل پر بزدل صہیونی فوج نے بے رحمانہحملہ کیا ہےجس میں کم سے کم 20فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔
فلسطینی وزارتصحت کے مطابق شمالی مغربی کنارے کے شہر طولکرم میں عین شمس کیمپ کے ایک مشہور کیفےپر قابض اسرائیلی فوج کے طیاروں کے حملے میں 20 فلسطینی نوجوان شہید اور کئی زخمیہو گئے۔
فلسطینی ہلالاحمر نے ایک مختصر بیان میں جمعرات کی شام کو بتایا کہ کہا کہ اس کے عملے نےطولکرم کیمپ پر قابض فوج کی بمباری کے نتیجے میں 20 شہید اور درجنوں زخمیوں کوہسپتال منتقل کیا۔
مقامی ذرائع نےبتایا کہ قابض فوج کے طیاروں نے طولکرم کے عین شمس کیمپ میں الحمام محلے کے ایکمشہور کیفے پر کم از کم ایک میزائل سے بمباری کی، جس کے نتیجے میں 5 شہری شہید بحقاور متعدد زخمی ہو گئے۔
ذرائع نے بتایاکہ اس آپریشن کا مقصد بہ ظاہر مزاحمت کار غیث رضوان کو قتل کرنا تھا جو کہ طولکرمبریگیڈ کے رہ نماؤں میں سے ایک تھے۔
سول ڈیفنس اور ایمبولینسکا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا جہاں سے شہداء اور زخمیوں کو طولکرم شہر کے شہیدثابت سرکاری ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
دوسری طرف اسرائیلیآرمی ریڈیو نے کہا ہے کہ ایک اسرائیلی جنگی طیارے نے طولکرم شہر پر حملہ کیا۔
اسرائیلی فوج نےجمعرات کی شام اعلان کیا کہ اس نے مقبوضہ مغربی کنارے کے طولکرم کیمپ میں جنگی طیارےسے بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہو گئے ہیں۔
اسرائیلی میڈیاکا کہنا ہے کہ دوسری انتفاضہ کے بعد پہلی بار کسی جنگی طیارے نے مغربی کنارے میں طولکرممیں ایک عمارت پر بمباری کی۔