جمعه 15/نوامبر/2024

الخلیل: یہودی آباد کاروں کے جتھے کا فلسطینیوں پر دھاوا

ہفتہ 27-اگست-2022

یہودی آباد کاروں کے ایک جتھے نے اسرائیلی پولیس کے ساتھ مل کر مغربی کنارے کے علاقے دورا میں فلسطینیوں پر دھاوا بول دیا۔  اسرائیلی پولیس کی حفاظت میں یہودی آباد کاروں نے پانی کے چشموں اور زرعی مقاصد کے لیے تعمیر کردہ کنووں کو نشانہ بنایا۔ 

یہودی آباد کاروں نے جس بستی کو بطور خاص ہدف بنایا تھا اسے کنار کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں دستیاب ہونے والی ایک ویڈیو میں بھی یہ سارا سلسلہ دیکھا جا سکتا ہے۔  مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ یوہدی آباد کاروں کے اصل ہدف فلسطینیوں کی تیار ہو چکی فصلیں تھیں جو الشریف خاندان کی ملکیت ہیں۔

اسی طرح کے ایک اور واقعے میں یہودی آباد کاروں نے فلسطینیوں کی ملکیتی زمین پر نئی یہودی بستی کے بعد اس کے لیے چوکی  قائم کرنے کی کوشش کی ، اس مقصد کے لیے انہوں نے فلسطینیوں پر دھاوا بولا۔ یہ واقعہ مغربی کنارے کے مشرقی حصے کے شہر طولکرم کی بستی میں پیش آیا۔

 یہودی آباد کاروں کے اس جتھے کے اس طرح دھاوا بولنے پر مقامی فلسطینی بھی سامنے آگئے۔ تاکہ گھروں اور دوسری املاک پر  پر حملہ آور ہونے والے یہودیوں کا مقابلہ کیا جا سکے۔

مختصر لنک:

کاپی