جمعه 15/نوامبر/2024

رواں سال کے دوران اسرائیلی دہشت گردی میں 112 فلسطینی شہید

جمعہ 2-ستمبر-2022

فلسطینی مرکز برائے انسانی حقوق نے کہا ہے کہ اس سال کے آغازسے اب تک قابض اسرائیلی فوج نے 112 فلسطینیوں کو شہید کیا ہے جن میں 24 بچے اور 8 خواتینشامل ہیں اور ان میں سے دو کو آباد کاروں نے قتل کیا ہے۔

انسانی حقوق کے مرکز نے اطلاع دی ہے کہ گذشتہ ماہ غزہ کی پٹیپر حالیہ اسرائیلی جارحیت میں 32 فلسطینی شہید ہوئے، جن میں 8 بچے اور 3 خواتین شاملہیں۔

PCHR نے رپورٹ کیا کہ مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں195 بچے، 39 خواتین اور 22 صحافیوں سمیت 1277 شہری زخمی ہوئے۔ ایک خاتون قیدیسمیت تین فلسطینی شہری اسرائیلی زندانوں میں شہید ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قابض افواج نے سال کے آغاز سے اب تک113 گھروں اور 41 رہائشی خیموں کو تباہ کیا، اس کے نتیجے میں 108 خاندانوں کو بے گھرکیا ہے جن میں 648 افراد شامل ہیں جن میں 123 خواتین اور 300 بچے شامل ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس نے 81 دیگر شہری تنصیبات کو تباہکیا۔ زمین کے بڑے رقبے پر قبضہ کر لیا اور درجنوں مکانات کو مسمار کرنے اور تعمیراتکو روکنے اور بے دخلی کے نوٹس بھیجے۔

 

مختصر لنک:

کاپی