اتوار کی شام غرباردن کے شمالی شہر جنین کے مغرب میں واقع قصبے کفر دان میں قابض اسرائیلی فوج نے گولیان مار کر دو فلسطینیوں کو شہیدکردیا۔
ان فلسطینیوں کیشہادت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب جنین پرصہیونی فوج کی طرف سےپانچ روز سے جارحیتجاری ہے۔
ہلال احمر سوسائٹینے کہا ہے اس کے عملے نےقابض فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے دو فلسطینیوں کی لاشیں ملی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔
قابض فوج نے دو نوجوانوںکو قصبے کے داخلی راستے پر موٹر سائیکل پر سوار ہونے کے بعد گولی مار دی اور ہلال احمرکے عملے کو انہیں ایمبولینس سروس فراہم کرنے سے روک دیا۔ وہ خون میں لت پت کئیگھنٹے سڑک پر تڑپتے رہے جس کے بعد وہ دم توڑ گئے۔
شمالی مغربی کنارےکے خلاف اسرائیلی فوج کی حالیہ جارحیت کے نتیجے میں 25 شہری شہید ہو چکے ہیں، جن میںجنین گورنری میں 16، طولکرم میں 5 اور طوباس میں 4 شہری شہید ہوئے ہیں۔