اسرائیلی بندوق بردار کَشتیوں نے آج صبح غزہ کی پٹی کے جنوبی ساحل کے قریب فلسطینی ماہی گیری کی کشتیوں پر اندھا دھند گولہ باری کی۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ گولہ باری کے نتیجے میں رفح اور خان یونس کے علاقوں میں کام کرنے والے فلسطینی ماہی گیروں کو ساحل پر واپس آنا پڑا۔
اسرائیلی بحریہ روزانہ کی بنیاد پر فلسطینی ماہی گیروں کو ہراساں کر رہی، ان کی کشتیوں کو نقصان پہنچا رہی، ان کے اوزار ضبط کرتی اور بڑے پیمانے پر قید و بند کا سلسلہ دراز کیے ہوئے ہے۔