اسرائیلی قابض فوج نے ایک اور فلسطینی نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ فلسطینی اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ الکرامہ راہداری کے راستے فلسطین سے بیرون ملک جانے کے لیے روانہ ہوا تھا۔
فلسطینی قیدیوں کے معاملات کے لیے قائم کردہ کمیٹی کے ڈائریکٹرمنتصر سمور نے وفا نیوز ایجنسی کو بتایا ہے کہ 29 سالہ عنان جاد کا تعلق جنین کے گاوں برطعہ سے ہے۔ اسے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ سرحد کو عبور کر رہا تھا تاکہ ترکیہ پہنچ سکے۔
اس سلسلے میں اسرائیلی قابض فوج نے اپنی عارضی چیک پوسٹوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ نیز ان چیک پوسٹوں پر نفری بھی بڑھا دی ہے۔ یہ چیک پوسٹیں الرمانہ ، الزبونہ ، الطیبہ ، تعنک اور عنین کے دیہات کے قرب و جوار میں قائم کی گئی ہیں۔