جمعه 15/نوامبر/2024

شام پر اسرائیلی حملہ قابل مذمت ہے: حماس ترجمان

اتوار 18-ستمبر-2022

فلسطینی تحریک مزاحمت حماس کے ترجمان  نے شام پر اسرائیلی فضائی حملے کی مذمت کرتےہوئے کہا ہے ‘اسرائیلی بمباری خطے میں اس کی جارحیت اور توسیع پسندانہ عزائم کی مظہر ہے۔ ‘               

واضح رہے شام اسرائیلی بمباری کا مسلسل نشانہ ہے۔ آئے روز اسرائیلی طیارے شامی علاقوں کو بموں اور میزائلوں سے نشانہ بنا کر تباہی کرتے رہتے ہیں۔  اس تازہ حملے میں کم از کم پانچ شامی فوجی جاں بحق ہو گئے تھے۔ جبکہ دمشق ائیر پورٹ کوبھی نقصان پہنچا تھا۔

حماس کے ترجمان حازم قاسم نے اپنے بیان میں کہا ہے ‘ اہل فلسطین اسرائیل کے خلاف شامی مزاحمتی کوششوں کی  مکمل حمایت کرتے ہیں۔  ‘  

ہفتے کے روز ہونے والے شام پر اسرائیلی حملے بعد شامی ترجمان نے کہا تھا کہ اسرائیلی حملے کو روکتے ہوئے کئی میزائل فضا میں ہی ناکارہ بنا دیے گئے تھے۔ اس وجہ سے نقصان کم ہوا ہے۔ 

مختصر لنک:

کاپی