جمعه 15/نوامبر/2024

جنین اورالخلیل میں قابض اسرائیلی فوج کی فلسطینیوں پرآنسوگیس کی شیلنگ

بدھ 21-ستمبر-2022

فلسطین کے مقبوضہمغربی کنارے کے شمالی شہر جنین کے مغرب میں واقع گاؤں رمانہ میں اسرائیلی قابض فوجکے ساتھ جھڑپوں کے دوران منگل کی شام متعدد شہری زخمی ہوگئے جب کی آنسوگیس کیشیلنگ سے متعدد فلسطینیوں دم گھٹنے سے بے ہوش ہوگئے۔

سرکاری خبر رساںایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ قابض فورسز نے گاؤں کے متعدد گھروں پر چھاپہ مارا، وہاںکے مکینوں سے پوچھ گچھ کی اور نگرانی کرنے والے کیمروں کی ریکارڈنگ قبضے میں لے لی،جس سے تصادم شروع ہوا، جس کے نتیجے میں متعدد شہری آنسو گیس سے متاثرہوئے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ قابض فورسز نے گورنری کے دیہات رومانہ، زبوبہ اور تعنک کے آس پاس اپنی فوجیتعیناتی کو تیز کر دیا۔

الخلیل کے شمال میںبیت امر نامی قصبے میں اسرائیلی قابض افواج کے ساتھ جھڑپوں کے دوران ایک نوجوان براہراست گولیوں سے زخمی ہوا جب کہ متعدد شہریدم گھٹنے سے متاثر ہوئے۔

مختصر لنک:

کاپی