فلسطینی وزارتِ صحت نے عالمی انسانی حقوق اور انسانی ہمدردی کے لیے کام کرنے والے ادارات سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ اسرائیلی قابض حکومت پر دباؤ ڈال کر محصور غزہ کی پٹی میں آکسیجن کی فراہمی کو ممکن بنائیں ۔
ایک مختصر بیان میں، نائب وزیرِ صحت بسام الحمادین نے کہا کہ غزہ کے سرکاری ہسپتالوں کو ان کی آکسیجن کی ضروریات فراہم کرنے کے لیے آکسیجن اسٹیشن کی فوری ضرورت ہے۔
اطلاعات ہیں کہ غزہ کے سرکاری ہسپتالوں میں دائمی امراض اور دیگر طبّی حالات کے علاج کے لیے استعمال ہونے والے بہت سے آلات بطورِ خاص آکسیجن کی شدید قلت ہے۔