آج مغربی کنارے کے صوبہ جنین میں چار فلسطینی نوجوانوں کے سوگ میں عام ہڑتال کا اعلان کیا گیا جنہیں گذشتہ روز جنین شہر اور اس کے پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی قابض فوج نے شہید کر دیا تھا۔
کاروباری اداروں اور مختلف طبقۂ زندگی کے افراد نے ہڑتال کی جس سے صوبہ بھر کے تقریباً سبھی کاروباری مراکز بند رہے۔
یاد رہے، جنین میں بدھ کو قابض فوج کی پُرتشدد کارروائی کے دوران چار فلسطینی نوجوان شہید اور 44 زخمی ہوئے۔ فوج نے ایک گھر پر میزائل فائر کیا جس میں دو نوجوان کام آ گئے۔ہزاروں افراد نے جنین میں شہداء کے جنازوں میں شرکت کی، شدید نعرہ بازی بھی کی گئی۔