جمعه 15/نوامبر/2024

مسجد اقصیٰ خطرے میں، اسرائیلی پالیسیوں کے نتائج دھماکہ خیز ہو سکتے ہیں

اتوار 2-اکتوبر-2022

حماس نے خبردار کیا ہے کہ مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کے مسلسل واقعات اور اس میں داخلے میں  مسلمانوں کے لیے  رکاوٹیں پیدا کرنا  دھماکہ خیز ثابت ہو گا۔ کیونکہ اسرائیلی  پالیسیوں نے  مسجد اقصیٰ کو  خطرے میں ڈال دیا ہے۔        
حماس کے رہنما روحی مشتہی نے اس امر کا اظہار  یہاں غزہ میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔ ریلی کا انعقاد عرب دنیا اور مسلم دنیا کے رہنماوں کو مسجد اقصیٰ کے لیے تیزی سے بڑھنے والے نامناسب واقعات کی طرف متوجہ کرنے کے لیے کیا گیا اور اس ریلی کا عنوان ‘ مسجد  اقصیٰ خطرے میں ہے۔’       

حماس رہنما نے ریلی سے خطاب میں کرتے ہوئے کہا ‘ مسجد اقصیی سے مسلمانوں کو نکالا جان ، ان کے مسجد آنے پر پابندیاں نافذ کرنے علاوہ اس کے لیے مقامی اور وقتی تقسیم کا اہتمام کرنا بھی قبلہ اول کے لیے خطرے کی بات ہے۔   

انہوں نے اس موقع پر مسلمانوں کی مسجد اقصیٰ میں آمد کو بڑھانا خوش آئند ہے۔ اس سے مسجد اقصیٰ کا تحفظ  ہو گااور اس کی بے حرمتی کے واقعات میں کمی آئے گی۔

مختصر لنک:

کاپی