جمعه 15/نوامبر/2024

ایک روز میں 461 یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی

جمعرات 6-اکتوبر-2022

اسرائیلی قابض پولیس نے بدھ کی شام  ایک بچے اور دوخواتین سمیت چھ مسلمانوں کو مسجد اقصیٰ سے حراست میں لے لیا ہے۔     

 مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی پولیس افسر نے ایک فلسطینی لڑکی کو مسجد سے غیر قانونی طور حراست میں لیا۔ یہ واقعہ  باب الاسباط  پر پیش آیا ۔      

علاوہ ازیں تین فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ کے صحن سے حراست میں لیا گیا۔  دو خواتین کو بھی مسجد اقصیٰ سے باہر نکلتے ہوئے پولیس افسر نے حراست میں لیا ہے۔      

دوسری جانب سینکڑوں یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری رکھا۔  اس دوران قابض اسرائیلی پولیس نے یہودی آبادکاروں کو حفاظتی حصار میں لیے رکھا۔       

یہودیوں کے یوم کپور کی وجہ سے یہودی آبادکاروں کو بڑی تعداد میں مسجد اقصیٰ میں لایا گیا تھا۔ بدھ کے روز مجموعی طور پر صبح اور شام کے وقت مجموعی طور 461 یہودی آباد کاروں نے  مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔ 

مختصر لنک:

کاپی