گذشتہ رات مغربیکنارے میں قابض اسرائیلی فوج فلسطینیوں کی طرف سے فائرنگ اور دھماکہ خیز مواد سے حملوں کے متعددواقعات رونما ہوئے۔ اس دوران فلسطینی شہریوں نے قابض فوج پر پٹرول بم بھی پھینکے۔
جمعہ کی صبح کےوقت مزاحمت کاروں نے نابلس کے جنوب میں کوہ گریزیم پر اسرائیلی فوجی چوکی پرفائرنگ کی۔
مزاحمتی کارکنوں نےنابلس کے جنوب میں جبل صبیح کی چوٹی پر قائم فوجی چوکی پر بھی فائرنگ کی۔
جینن میں مزاحمتکاروں نے شہر کے جنوب مغرب میں دوتان فوجی چوکی کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کاحملہ کیا۔
مزاحمت کار جنینکے شمال مشرق میں الجلمہ چوکی کو دو دیسی ساختہ بموں سے نشانہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔
مقبوضہ بیتالمقدس میں قابض فوج کے ساتھ اس وقت جھڑپیں شروع ہوئیں فوجیوں نے مسجد اقصیٰ کےجنوب میں واقع قصبے سلوان پر دھاوا بول دیا۔
فلسطینی نوجوانوںنے سلوان دھاوا بولنے والے فوجیوں پرپٹرول بم پھینکے۔ اسرائیلی فوجی گاڑی کو نشانہبنانے میں کامیاب ہو گئے۔
قابض فوج نے بیتلحم کے جنوب مشرق میں واقع قصبے طاق پر دھاوا بول دیا اور شہریوں کی گرفتاریوں کیمہم چلائی۔
قابض فوج نے ایکفوجی بلڈوزر کے ساتھ ساتھ اسرائیلی فوج نے کئی گھروں پر چھاپے مارے اور وہاں موجود”فتح” تحریک کے سیکرٹری محمد سالم البدان اور ان کے بھائی فادی کو گھروںپر دھاوا بول کر گرفتار کر لیا۔
قابض فوج نے شہریوںکے متعدد گھروں پر چھاپے مارے۔ شہریوں ذیب العمور، علی محمد العمور، طلال العموراور شہید ریان سلیمان کے والد کے گھروں میں گھس کر توڑپھوڑ کی۔
بیت لحم کے جنوبمیں پرانے شہر الخضر کے اندر نوجوانوں اور قابض فوج کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔
نابلس میں قابضفوج نے نوجوان عماد الدین سلیم کو شہر کے شمالی پہاڑی علاقے میں گھر پر دھاوا بولکر گرفتار کر لیا۔
قابض فوج نےنابلس کے جنوب میں واقع حوارہ چوکی کو کئی گھنٹوں تک بند کر کے علاقے میں فوج کیبھاری نفری تعینات کر دی۔