جمعه 15/نوامبر/2024

جنین میں آٹھویں اورطولکرم میں تیسرے روز اسرائیلی جارحیت جاری

بدھ 4-ستمبر-2024

قابض اسرائیلی فوج نے غرباردن کے شمالی شہروں جنین میں آٹھویں اور طولکرم میں تیسرے روز جارحیت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

 

اس دوران طولکرم میں پناہگزین کیمپوں اور جنین کے کیمپوں میں بھی بنیادی ڈھانچے کے مراکز کونشانہ بنانے کاسلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

 

طولکرم میں قابض فورسز نے کیمپکے محلوں کے اندر بمباری کی اور جگہ جگہآگ لگا دی جس کے نتیجے میں صوالمہ محلے میں شہریوں کے متعدد گھروں کو آگ لگ گئی۔

 

فلسطینی ہلال احمر نے بتایاکہ طولکرم کے پناہ گزین کیمپ میں قابض فوج کی بمباری کی وجہ سے لگنے والی آگ کے نتیجےمیں 8 شہری دم گھٹنے بے ہوش ہوگئے۔

 

عینی شاہدین نے بتایا کہ قابضفوج کے بلڈوزر کیمپ میں بنیادی ڈھانچے اور شہریوں کی املاک کو بلڈوز کرتے رہے اور توڑپھوڑ کرتے رہےجس سے شہر میں بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

 

قابض فوج نے البلوانہ محلےمیں شہریوں کے گھروں پر چھاپے مارے، ان کی تلاشی لی اور ان کے مکینوں کو تفتیش اورپوچھ گچھ کے دوران تشدد کا نشانہ بنایا۔

 

طولکرم شہرمیں قابض فوج کےبلڈوزروں نے طولکرم کیمپ کی طرف جانے والی سڑکوں اور گلیوں کو بلڈوز کرنے کے بعدسیمنٹ کے بلاکوں سے بند کر دیا۔یوان العواد سٹریٹ، زینوبیہ سکول سے ملحقہ نابلس سٹریٹاور بلال بن رباح مسجد سٹریٹ کو بلڈوز کردیا گیا۔ مشرقی محلے میں دیوان الجلد سٹریٹاور ویسٹرن قبرستان سٹریٹ اور شہید ثابت ہسپتال کی طرف جانے والی سڑک کو بھی بلڈوزکرکے اسے بند کردیا گیا۔

 

ادھرجنین شہر اور اس کے کیمپمیں آج بدھ کو قابض فوج نے مسلسل آٹھویں روز بھی اپنی جارحیت جاری رکھی۔ جنین میں شمالیمغربی کنارے میں 2002ء کے بعد سب سے بڑا حملہ کیا جا رہا ہے۔

 

گذشتہ بدھ کو شروع ہونے والیجارحیت کے نتیجے میں 19 شہریوں کی شہادت کے ساتھ درجنوں زخمی اور گرفتاری کرلیےگئے جب کہ قابض فوج بے شہریوں کی املاک، سرکاری اور نجی سہولیات اور بنیادی ڈھانچےجس میں پانی اور بجلی کا نیٹ ورک شامل ہے کو تباہ کردیا گیا۔

 

گذشتہ روز قابض فوج نے ایکگھر کے محاصرے کے دوران16 سالہ لوزین عبدالرؤف نامیبچے کو شہید کردیا جب کہ فلسطینی نیوز اینڈانفارمیشن ایجنسی "وفا” کے فوٹوگرافرز محمد منصور اور ایمن نوبانی سمیت چارصحافی زخمی ہوئے۔

 

قابض فوج نے شہر کے الزہراءمحلے پر دھاوا بول کر انفراسٹرکچر اور گلیوں کو بلڈوز کر دیا جب کہ شہر کے بیشتر محلوںاور کیمپوں میں پانی کا سلسلہ بدستور منقطع ہے جس سے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہہو گیا ہے۔

 

مقامی ذرائع نے اطلاع دی کہمزاحمت کاروں نے وسطی جنین میں سینما کے محور پر فوجی گاڑیوں پردھماکہ خیز مواد سےحملہ کیا۔ اس دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان زخمی ہوگیا۔

 

بدھ کی صبح سے جارحیت شروعہونے کے بعد سے شہید ہونے والوں کی تعداد 34 ہو گئی، جن میں جنین گورنری میں 19، طولکرممیں 8، طوباس میں 4 اور الخلیل میں 3 شہریشامل ہیں جس سے مغربی کنارے میں سات اکتوبر2023ء سے شہادتوں  کی تعداد 685 تک پہنچ گئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی