حماس نے دو نئے فلسطینی شہدا متین دابا اور محمد ترمان کی شہادت کے سلسلے میں اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ شہدا کے خون سے مسجد اقصیٰ اور مقبوضہ بیت المقدس کے تحفظ کے لیے ایک نئی انتفادہ کا آغاز ہو گا۔
جمعہ کے روز جاری کیے گئے ایک اخباری بیان میں حماس کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج کی مسلسل جارحیت اور ظلم و جبر کے نتیجے میں اسرائیلی قبضے کو تقویت یا تحفظ نہیں مل سکے گی۔ نہ ہی اس طرح کے اسرائیلی جرائم کے نتیجے میں ناجائز یہودی آباد کاروں کو کے فلسطینی سرزمین پر آباد ہونے کو قانونی جواز میسر آسے گا۔
تحریک مزاحمت نے فلسطینی مجاہدین کی مزاحمتی کوششوں، اسرائیلی جرائم کے مقابل دفاع کے جم کر کھڑے ہیں۔
واضح رہے جمعہ کی صبح فلسطینی نوجوان متین دابا اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کر کے شہید کیا اور دوسرے شہید محمد ترکمان ماہ ستمبر میں وادی اردن میں اسرائیلی فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے ۔ جو جمعہ کے روز جام شہادت نوش کر گئے۔