جمعه 15/نوامبر/2024

یہودی مذہبی تہوار کےدوران 6000 یہودیوں کے قبلہ اول پر دھاوے

منگل 18-اکتوبر-2022

قابض اسرائیلیفوج کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ 8 دن تک جاری رہنے والے عبرانی مذہبی تہوار’عیدالعرش‘[عید خیام] عرش کے دوران 5094 آبادکاروں نے مقدس مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا اور وہاں پر مذہبی رسومات اداکیں۔

عبرانی یوم عرشکے آخری دن پیر کی صبح درجنوں صہیونی آباد کاروں نے مسجد الاقصیٰ پر دھاوا بول دیا۔

مقامی ذرائع نےاطلاع دی کہ قابض پولیس نے 219 آباد کاروں کو مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے کی اجازتدی۔

مقامی ذرائع کےمطابق قابض افواج نے مسجد اقصیٰ میں آباد کاروں کی دراندازی اور القدس کے پرانےشہر میں ان کی تعیناتی کو محفوظ بنایا۔

قابض فوج نے بیتالمقدس کے پرانے شہر میں باب السلسلہ روڈ پر خواتین پر حملہ کیا اور انہیں مسجداقصیٰ پر آباد کاروں کے دھاوے کے ساتھ ہی وہاں سے بے دخل کردیا۔

مقامی ذرائع نےاطلاع دی ہے کہ قابض فوج نےبیت المقدس سے تعلق رکھنے والی ہنادی الحلوانی کو پرانےالقدس کے باب السلسلہ روڈ سے اس پر حملہ اور بدسلوکی کے بعد گرفتار کر لیا۔

مختصر لنک:

کاپی