جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی نوجوان عدی التمیمی کی شہادت کے سلسلے میں فلسطینیوں کی ہڑتال

جمعہ 21-اکتوبر-2022

اسرائیلی قابض فوج اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان منگل کے روز شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔ یہ جھڑپیں الخلیل اور بیت لحم سے  ایک فلسطینی نوجوان عدی التمیمی کی شہات کے حوالے کی گئی ہڑتال کے دوران رپورٹ کی گئی ہیں۔           
 فلسطینی نوجوان عدی التمیمی کی قابض فوج کی فائرنگ سے ایک روز قبل ہونے والی شہادت  اور قابض فوج کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔       

عدی التمیمی کی شہادت کے سلسلے میں فلسطینیوں کی قیادت  نے الخلیل اور بیت لحم دونوں شہروں میں مکمل ہڑتال کا اعلان کر رکھا تھا۔  ہڑتال کے دوران کاروبار، تعلیمی ادارے وغیرہ مکمل بند رہے۔      

مقامی ذرائع کے مطابق ہڑتال کرنے والے فلسطینیوں اور قابض اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں شہر کے شمالی داخلی راستے پر شروع ہوئیں۔  جہاں قابض فوجیوں نے ہڑتالیوں پر گرینیڈ پھینکے، تاہم کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔    

الخلیل شہر میں فلسطینی نوجوانوں کی بڑی تعداد دیکھ کر قابض اسرائیلی فوج نے ان پر آنسو گیس کے شیل فائر کیے۔ یہ واقعات الخلیل کے علاقے باب الزاویہ اور دورا ٹاون میں پیش آئے۔      

 دریں اثنا درجنوں فلسطینیوں نے طارقومیہ کے علاقے احتجاجی مارچ میں حصہ لیا  تاکہ  گذشتہ دس روز سے متواتر زیرہ محاصرہ نابلس شہر رہنے والوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کر سکیں۔   

 اسی محاصرے سے تنگ آئے فلسطینی نوجوانوں نے بدھ  رات باہر نکل کر اس فوجی محاصرے کو چیلنج کیا تھا، اس دوران عدے التمیمی کی شہادت ہوگئی، جسے اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کر کے شہید کیا۔  عدی التمیمی کی شہادت کے سلسلے میں جمعرات کے روز الخلیل اور بیت لحم میں بھی ہڑتال رہی۔         

مختصر لنک:

کاپی