سوموار اور منگلکی درمیانی رات مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس پر قابض اسرائیلی فوج کے دھاوے کےدوران پرتشدد جھڑپوں میں کم سے کم چار فلسطینی شہید اور تین زخمی ہوگئے۔ شہید ہونےوالے نوجوان عرین الاسود مزاحمتی گروپ کے رکن بتائے جاتے ہیں۔
مقامی ذرائع نےبتایا کہ اسرائیلی اسپیشل فورسز نے فلسطینی پلیٹوں والی متعدد گاڑیوں کے بھیس میںنابلس شہر میں گھسنے کی کوشش کی اور مزاحمت کاروں نے انہیں تلاش کر لیا۔
انہوں نے وضاحت کیکہ شہر میں خصوصی دستوں کے ساتھ پرتشدد جھڑپیں ہوئیں، جس کے دوران متعدد شہری زخمیہوئے۔
وزارت صحت نے بتایاکہ 4 شہری شہید اور 20 زخمی ہوئے جن میں 4 کی حالت تشویشناک ہے۔
ذرائع نے بتایاکہ قابض فوج نے درجنوں فوجی جیپوں پر مشتمل کمک بھیجی اور بغیر پائلٹ کے ڈرونز کیمدد سے شہر کے اولڈ سٹی کے کئی محلوں پر دھاوا بول دیا جہاں سے فائرنگ اور دھماکوںکی آوازیں سنی گئیں اور دھویں اور شعلوں کے بادل اٹھنے لگے۔
عینی شاہدین نےبتایا کہ اسرائیلی سنائپرز گھروں اور عمارتوں کی چھتوں پر چڑھ گئے اور سٹی سینٹراور اولڈ سٹی محلوں کو دیکھ رہے تھے۔
قابض فوج نے ایمبولینسکے عملے کو اولڈ سٹی پہنچنے اور شہر پر اس جارحیت کے دوران گرنے والے کئی زخمیوںکو منتقل کرنے سے روک دیا۔
مقامی ذرائع نےتصدیق کی کہ قابض فوج نے شہر کے پرانے قصبے میں واقع ہوش العطوت میں متعددنوجوانوں کو "انیرجا” میزائلوں اورفائرنگ سے گھیرے میں لے لیا ہے۔