جمعه 15/نوامبر/2024

مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی کارروائیوں کی نئی مہم

جمعہ 28-اکتوبر-2022

اسرائیلی قابض فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کی نئی مہم شروع کر دی ہے۔  اس نئی مہم کے نتیجے میں اسرائیلی قابض فوجیوں اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان تصادم ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔  

اسرائیلی فوجیوں نے اپنی اس نئی مہم کے سلسلے میں اللبان الشرقیہ نامی گاوں کے داخلی راستوں کو بلاک کر دیا ہے۔  یہ گاوں نابلس شہر کے شمال میں واقع ہے۔  

اس سے پہلے  قابض فوج کی طرف سے نابلس شہر کے محاصرے کو بھی 17 دن ہو چکے ہیں۔ اللبان الشرقیہ کا محاصرہ بھی نابلس محاصرے کا حصہ ہے۔ اس دروان اسرائیلی قابض فوج کی طرف سے جگہ جگہ فلسطینیوں کے خلاف آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی اور گیس بم بھی پھینکے گئے۔

  دریں اثنا تصادم شروع ہونے کی اطلاعات بھی ملی ہیں۔ یہ تصادم ناجائز یہودی بستی نیتسانی کے قریب ہوا۔ یہ  ناجائز یہودی بستی مغربی کنارے کے شہر طولکرم میں قائم ہے۔    قابض فوجی کی طرف سے فلسطینیوں کی ٹیکنیکل یونیورسٹی پر گیس بموں اور انسو گیس کے شیلوں سے حملہ کیا ۔ اس کے بعد فلسطینی نوجوانوں اور قابض فوجیوں کے درمیان تصادم شروع ہو گیا ۔

اسرائیلی فوجیوں نے یونورسٹی کے طلبہ پر آنسو گیس کی بد ترین شیلنگ کی ۔ حتی کہ  تاکو میں سکول کے طلبہ کو بھی شیلنگ کا نشانہ بنایا ۔ یہ علاقہ بھی مغربی کنارے میں واقع ہے۔     

دوسری جانب بیت لحم کے علاقے میں 30 سے زائد فلسطینیوں کو نظر بند کر دیا ۔  قابض فوج نے مغربی کنارے اور یروشلم کے علاقوں میں بھی 17 افراد کو نظر بند کیا ۔

یہ کارروائی بیت امر کے علاقے میں بیت عمر  نامی گاوں میں الخلیل شہر کے شمال میں کی گئی۔ ان میں بچے بھی شامل تھے ، تاہم اکثریت کو بعد ازاں چھوڑ دیا گیا۔ 

مختصر لنک:

کاپی