گذشتہ رات اوراتوار کی صبح اسرائیلی قابض فوج نے بیت المقدس اور الخلیل شہروں میں گھر گھر تلاشیکی کارروائیوں میں 3 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔
مقامی ذرائع نےبتایا کہ قابض فوجیوں نےاتوار کی صبح غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں تلاشی کےدوران 30 سالہ سامیالعجلونی کو گرفتار کرلیا۔ تلاشی کی کارروائی میں اس کے گھر میں توڑپھوڑ اور لوٹمار کی گئی۔
القدس میں قابضفوج نے مصطفیٰ محمد العباسی کو مسجد اقصیٰ کے جنوب میں واقع قصبے سلوان میں ان کےخاندانی گھر سے گرفتار کیا۔
صیہونی فوج نےعباسی خاندان کے گھر پر دھاوا بولا، تلاشی لی اور لوٹ مار کے ساتھ توڑ پھوڑ کی۔
قابض فوج نے خلیلاحمد العوار کو اسی قصبے میں عین اللوزہ محلے میں ان کے گھر سے گرفتار کیا۔
قابض فوج مغربیکنارے اور القدس کے شہروں میں تقریباً روزانہ گرفتاریاں کرتی ہے جس میں بچوں، خواتیناور بوڑھوں سمیت تمام طبقوں کے فلسطینیوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ اس سال کے آغازسے اب تک اسرائیلی فوج 5300 فلسطینیوں کو گرفتار کرچکی ہے۔