جمعه 15/نوامبر/2024

مزاحمت کاروں کا قلقیلیہ کے مشرق میں یہودی آباد کاروں کی بس پر حملہ

منگل 15-نومبر-2022

فلسطین کے مقبوضہمغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ کے مشرق میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے یہودیآباد کاروں کی ایک بس پر پٹرول بموں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں بس کو آگ لگ گئی،جب کہ الخلیل کے شمال میں قابض افواج کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔

فلسطینیوں نے قلقیلیہکے مشرق میں عزون قصبے کے قریب آباد کاروں کی بس پر مولوتوف کاک ٹیل پھینکے اورقابض فوج کا فائر فائٹنگ عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا۔

متعلقہ سیاق وسباق میں الخلیل کے شمال میں العروب مہاجر کیمپ میں نوجوانوں اور قابض افواج کےدرمیان شدید تصادم شروع ہوا۔ فلسطینیوں نے قابض فوج پر سنگ باری کی۔

قابض فوج نے ایکفلسطینی بچی جنات خالد درویش زیدات کو الخلیل کے قصبے بنی نعیم سے مسجد ابراہیمیکے قریب سے  گرفتار کیا۔

جنین میں قابضفوج نے یاسر صلاح بازور نامی نوجوان کو جنین کے جنوب مشرق میں رابا گاؤں سے اس وقتگرفتار کیا جب اسے سالم کیمپ میں اسرائیلی انٹیلی جنس میں پیشی کی اطلاع موصول ہوئی۔وہ پیش ہوا جہاں اسے گرفتار کرلیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہگذشتہ رات قابض فوج نے مغربی کنارے کے الگ الگ علاقوں میں 17 سے زائد فلسطینیوں کوگرفتاری کیا۔

مقبوضہ بیتالمقدس میں عناتا، شعفاط مہاجر کیمپ اور اولڈ سٹی میں چھاپہ مار کارروائیوں کےدوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی