کل ہفتے کی شامقابض اسرائیلی بحریہ نے غزہ کی پٹی میں اپنی سمندری حدود میں ماہی گیری کرنے والےفلسطینی ماہی گیروں پر حملہ کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے ماہی گیروں پر مشینگن سے حملہ کیا اور اس کے علاوہ آنسوگیس کی شیلنگ کی۔
ایک مقامی ذریعےنے بتایا کہ قابض فوج کی کشتیوں نے جنوب میں خان یونس میں السودانیہ اور الواحہمیں سمندر میں چلنے والی ماہی گیروں کی کشتیوں کی طرف فائرنگ، گیس اور لائٹنگ بمبرسائے اور ماہی گیروں کو زبردستی سمندر چھوڑنے پر مجبور کیا۔
یہ امر قابل ذکرہے کہ قابض فوج کی کشتیاں روزانہ کی بنیاد پر ماہی گیروں پر جان بوجھ کر گولیاںچلاتی ہیں،گیس پھینکتی ہیں اور انہیں امن و امان کے ساتھ روزی روٹی سے محروم کر دیتیہیں۔
قابض اسرائیل نےفلسطینی ماہی گیروں کے کام کو محدود کر دیا ہے اور انہیں 6 سے 12 سمندری میل کےعلاقے میں ماہی گیری تک محدود کر دیا ہے۔