حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے سلطنت اومان کے سربراہ سلطان ھیثم بن طارق کو اومان کے 52 ویں قومی دن کے موقع پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔
اسماعیل ہنیہ نے اپنے اس پیغام میں کہا ہے کہ ‘حماس اس خوشی کے موقع پر سلطنت اومان کو اپنے پر خلوص جذبات اور مبارک باد پیش کرتی ہے۔ ‘
انہوں نے اس موقع پر سلطنت اومان کے ساتھ اخوت کے رشتے میں جڑے ہونے پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا ‘ فلسطینی عوام اور اہل اومان کے درمیان اس بھائی چارے کی لمبی تاریخ ہے۔ اہل اومان اور سلطنت اومان نے ہمیشہ فلسطینیوں کے حقوق اور کاز کی حمایت ہے۔