جمعه 15/نوامبر/2024

یورپی یونین کا احمد مناصرہ کی رہائی، نفسیاتی علاج کا مطالبہ

ہفتہ 26-نومبر-2022

یورپی یونین نے اسرائیلی قابض اتھارٹیز سے فلسطینی قیدی احمد المناصرہ کو طویل قید تنہائی سے نکالنے اور نفسیاتی معالج سے ان کے ضروری علاج  کا مطالبہ کیا ہے۔

مقبوضہ یروشلم میں موجود یورپی یونین کے دفتر کی طرف سے اپنے اس مطالبے کا اظہار ایک ٹویٹ میں بھی کیا گیا ہے۔ یورپی یونین کے دفتر کا یہ ٹویٹ جمعرات کو سامنے آیا ہے۔

واضح رہے اسرائیلی عدالت نے  ایک سال پر محیط طویل قید تنہائی میں چار ماہ کے لیے مزید اضافہ کر دیا تھا۔ یورپی یونین نے اقوام متحدہ کی طرف سے پندرہ روز قید تنہائی کو تشدد قرار دے رکھنے کا بھی حوالہ دیا ہے۔

یورپی یونین نے احمد المناصرہ کے مقدمے میں بین الاقوامی برادری کی تشویش کے کئی پہلووں کا بھی حوالہ دیا ہے۔ کہ اسرائیلی عدالت نے بین الاقوامی عدالتی معیارات کا بھی خیال نہیں رکھا ہے۔

 یورپی یونین نے اسرائیلی قابض اتھارٹیز سے مطالبہ کیا ہے کہ احمد المنصرہ کو فوری رہا کیا جائے۔

مختصر لنک:

کاپی