جمعه 15/نوامبر/2024

مقبوضہ مغربی کنارہ: پانچ شہداء کی یاد میں عام ہڑتال

بدھ 30-نومبر-2022

آج اسرائیلی فائرنگ سے شہید ہونے والے پانچ افراد کے سوگ میں مقبوضہ مغربی کنارے میں عام ہڑتال کی گئی۔

مزاحمتی گروپ "عرین الاسود”  نے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں احتجاج کا اعلان کیا  ہے۔

ایک بیان میں کہا گیا:  "شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گااور ہم اپنے ہر وعدے پر پورا اتریں گے۔”

یاد رہے، منگل کو الگ الگ واقعات میں اسرائیلی گولہ باری سے پانچ فلسطینی شہید کر دیے گئے، جن میں دو بھائی بھی شامل تھے۔

رواں سال اب تک اسرائیلی قابض فوج کے ہاتھوں 207 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں پانچ بزرگ، 13 خواتین اور 47 بچے شامل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی