اسرائیلی قابض فوج کی فائرنگ کا نشانہ بننے والا فلسطینی نوجوان بدھ کے روز جام شہادت نوش کر گیا ہے۔ فلسطینی نوجوان کو اسرائیلی قابض فوج نے یعبد ٹاون میں فائرنگ کا ناشنہ بنایا تھا۔
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق 25 سالہ محمد بدارنہ کو اسرائیلی قابض فوج نے اس وقت گولی کا نشانہ بنایا جب قابض فوج نے یعبد ٹاون میں ایک فلسطینی کے گھر کا محاصرہ کر رکھا تھا۔ محمد بدارنہ کو سینے میں گہرے زخم آئے تھے ، جن کی تاب نہ لاتے ہوئے بدھ کے روز جام شہادت نوش کرگیا۔
اس سے قبل مقامی ذرائع سے معلوم ہوا تھا کہ دو فلسطینی نوجوان اسرائیلی فوج کے ایک چھاپے کے دوران فائرنگ سے زخمی ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی فوج کے اس چھاپے کے دوران فلسطینیوں کی طرف سے مزاحمت کی گئی اور جواب دیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ محاصرے میں لیا گیا یہ گھر ایک سابقہ نظر بند فلسطینی عبدالغنی حرزاللہ کا تھا ، جسے محاصرے میں لیا گیا تھا۔ حرزاللہ اور بعض دیگر فلسطینیوں نے اس دوران گھر کی چھت اور نزدیی گھروں سے قابض فاج کی فائرنگ کا جواب دیا۔
اسرائیلی قابض فوج نے ٹاون کو محاصرے میں لینے سے قبل فلسطینی ایمبولینس کو بھی روک دیا تھا تاکہ ایمبولینس یعبد ٹاون میں داخل ہو کر زخمی فلسطینیوں کوطبی امداد نہ دے سکے۔