اتوار کی صبحدرجنوں یہودی آباد کاروں نے مراکشی گیٹ سے مسجد اقصیٰ کے صحنوں پر دھاوا بول دیااور اسرائیلی قابض افواج کی سخت حفاظت میں اس میں تلمودی رسم ادا کی۔
بار بارآبادکاروں کی دراندازی مسجد اقصیٰ میں عارضی اور مقامی تقسیم کے منصوبے مسلط کرنےکی قبضے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
قابض فوج مسجداقصیٰ پر آباد کاروں کے حملے سے عین قبل دھاوا بولتی ہے اور اسے نمازیوں اورالقدسکے باشندوں سے خالی کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ وہاں پرموجود افراد کو مسجد اقصیٰ سے بےخل کرتی ہے۔
آباد کاروں کیدراندازی اور مسجد اقصیٰ کے تقدس کی پامالی کے ساتھ، آنے والے عرصے کے دوران مسجدمیں متحرک ہونے اور ربط کی ضرورت کے لیے فلسطینیوں کی پکار جاری ہے۔
فلسطینی شخصیاتکی طرف سے دعوت ناموں میں الاقصیٰ کے سفر اوراس میں بڑے پیمانے پر شرکت کی اہمیتپر زور دیا گیا ہے۔
بیت المقدس میںیہودی 18 دسمبر2022 کو مسجد اقصیٰ میں یہودی نام نہاد "حانوکاہ کی چھٹی”منانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ ایسے میں فلسطینیوں کی طرف سے مسجد اقصیٰ میں حاضرییقینی بنانے پر زور دیا ہے۔