جمعه 15/نوامبر/2024

عباس ملیشیا نے زخمی مزاحمت کار اسپتال سے اغوا کرلیا

جمعرات 8-دسمبر-2022

فلسطینی اتھارٹیکی سکیورٹی سروسز نے بدھ کے روز زخمی براء موسیٰ ازحیمان کو اسپتال سے گرفتار کیا۔برا عرین الاسود مزاحمت کاروں میں سے ایک ہے۔ وہ قابض فوج کی گولی لگنے سے اسپتالمیں زیر علاج تھا۔

مقامی ذرائع نےبتایا کہ اتھارٹی کی انٹیلی جنس فورس کے ایک دستے نے نابلس کے عرب سپیشلسٹ اسپتالپر دھاوا بولا، زخمی ازحیمان کو اغوا کر کے الجنید جیل منتقل کر دیا۔

ازحیمان گذشتہہفتے قابض فوج کے ہاتھوں نابلس پر دھاوے کے لیے اڈے کے ہیروز کے ساتھ تصادم کےدوران زخمی ہوا تھا۔

برا ازحیمان جنکی عمر28 سال ہے ایک سابق قیدی ہیں جو  10ماہ انتظامی حراست میں گزارنے کے بعد 2018 میں رہا کیا گیا تھا۔

گذشتہ سال اکتوبرمیں قابض فوج نے ازحیمان کو دوبارہ گرفتار کیا جہاں اس نے 5 ماہ انتظامی حراست میںگزارے۔

قابض فوج کی طرفسے تعاقب اور پیچھا کرنے کے علاوہ نوجوان برا کو اتھارٹی کی سکیورٹی سروسز نےگرفتار کیا تھا، جن میں سے آخری گرفتاری اگست عمل میں لائی گئی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی