اسرائیلی قابض فورسز نے ماہی گیروں اور غزہ کے کسانوں کے بعد پرندوں کے شکاریوں کو بھی اپنے حملوں کی زد میں لے لیا ہے۔ پرندوں کے شکاریوں پر غزہ شہر کے مشرق میں قابض اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی اور آنسو گیس کے شیل پھینکے ۔
مقامی ذرائع کے مطابق قابض فوجیوں نے غزہ کے رہائشی شکاریوں کو پرندوں کے لیے کام انے والی شکار گاہ میں داخل ہونے سے فائرنگ کر کے روک دیا اور کہا یہ ‘نو گو ایریا’ ہے۔
علاوہ ازیں قابض فوج نے غزہ کے کسانوں پر بھی حملہ کیا اور مختلف مقامات پر انہیں اپنے کھیتوں میں جانے سے روک دیا۔ تاہم کسی کسان کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں موصول ہوئی ہے۔
واضح رہے قابض اسرائیلی فوج غزہ کی ساحلی پٹی کے قریب کسانوں ، ماہی گیروں اور مزدوروں کو اکثر فائرنگ کا نشانہ بناتی اور گرفتار کرتی رہتی ہے۔
حتیٰ کے سمندر میں اسرائیلی نیوی کے اہلکار بھی ماہی گیروں کی کشتیوں پر گولے برسانے،انہیں قبضے میں لینے اور کشتیوں کو چھین کر تباہ کرنے کی کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔ لیکن پرندوں کے شکاریوں کو نشانے پر لینے کا یہ نیا واقعہ کافی دیر بعد سامنے آیا ہے