جمعه 06/دسامبر/2024

غزہ : اسرائیلی قابض فوج نے مسجد میں گھس کر قرآن پاک جلا دیے

ہفتہ 24-اگست-2024

اسرائیلی قابض فوج کی طرف سے قرآن پاک جلانے کی فوٹیج جمعہ کے روز سامنے آئی ہے۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ غزہ کی مساجد میں موجود قرآن پاک اسرائیلی قابض فوج جلا رہی ہے۔

الجزیرہ کے مطابق یہ فوٹیج اسرائیلی فوج اور ڈرونز کی بنائی گئی ویڈیو فوٹیجز سے حاصل کی گئی ہے.

ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے شمالی غزہ میں واقع مسجد بنی صالح پر دھاوا بولا اور قرآن پاک کے نسخوں کو پھاڑا اور جلایا ہے۔  فوٹیج میں مزید دیکھا جا سکتا ہے کہ خان یونس میں واقع گرینڈ مسجد میں بھی اسرائیلی قابض فوج نے یہی کارروائیاں کی ہیں۔

خیال رہے خان یونس کی گرینڈ مسجد قدیم ترین مسجدوں میں سے ایک ہے۔ یہ مسجد 96 سال قبل تعمیر کی گئی تھی۔

اس سے قبل اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجے میں دنیا کی قدیم ترین مسجد عمر مسجد شہید ہوئی تھی۔

خیال رہے سات اکتوبر سے جاری غزہ میں اسرائیلی جنگ کے دوران اسرائیلی فوج کی بمباری کی نتیجے میں  609 مساجد مکمل شہید ہوگئی ہیں۔ جبکہ 211 مساجد کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ علاوہ ازیں اسرائیلی فوج نے 3 گرجا گھروں کو بھی تباہ کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی