جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی حکام نے قیمتی درخت کاٹ ڈالے، نابلس میں مسجد کے قریب کھدائی

منگل 20-دسمبر-2022

سوموار کی شام صیہونیفوجیوں نے خربہ طانا میں نابلس کے مشرق میں بیت فوریک قصبے 37 درخت کاٹ دالے اوران میں سے بعض کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا۔ خیال رہے کہ ان درختوں پر نابلس میںاسرائیلی دہشت گردی میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کے نام کندہ تھے۔

عوامی کمیٹیبرائے دفاع خربہ طانا کے رابطہ کار طائرثائر حننی نے ایک اخباری بیان میں کہا کہقابض فوج نے بلڈوزروں سے خربہ طانا میں "بیت الشیخ” مسجد کے ارد گرد لگیباڑ کو منہدم کر دیا۔

حننی نے کہا کہ قابضآباد کاروں نے طانا کے مکینوں کے گھروں کی دیواریں گرا دیں جن کی چھتیں ماضی میںگرائی گئی تھیں اور آج انہوں نے باقی دیواروں کو گرادیا۔

متعلقہ سیاق وسباق میں حننی نے مزید کہا کہ قابض فوج نے طانا کی زمینوں سے 37 درخت اکھاڑ دیے،جہاں یہ درخت شہر کے لوگوں کی جانب سے "ہر شہید کے نام ایک درخت” کےعنوان سے چلائی گئی مہم کے تحت لگائے گئے تھے۔ "

مختصر لنک:

کاپی