فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن احمد عطون نے جیل میں ابو حمید کی مظلومانہ موت پر خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں بیمار فلسطینیوں کے لیے بہت زیادہ خطرات ہیں۔
ممبر پارلیمنٹ کی طرف سے ایک اخباری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں اب تک 233 فلسطینی قیدیوں کا انتقال ہو چکا ہے۔ ان میں سے 70 وہ فلسطینی قیدی تھے جن کا انتقال اسرائیلی جیل انتظامیہ کی فلسطینی قیدیوں کو علاج سے جان بوجھ کر محروم رکھنے کی وجہ سے ہوا۔
ایم پی عطون نے کینسر کے مہلک مرض کا جیل میں شکار ہو کر بروقت اور مناسب علاج نہ ملنے کی وجہ سے انتقال کرنے والے ابو حمید کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور فلسطینی رہنماؤں سے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی رہائی کے لیے اقدامات کو تیز کیا جائے۔
حماس کے سیاسی بیورو سے تعلق رکھنے والے زاہر جبارین نے کہا اسرائیل کو ابو حمید کے ساتھ کرنے والے جرم کی بھاری قیمت ادا کرنا ہوگی۔