جمعه 15/نوامبر/2024

قابض اسرائیلی فوج نے 2022 میں غزہ سے 107 شہریوں کو گرفتار کیا

اتوار 25-دسمبر-2022

صیہونی قابض حکامنے رواں سال 2022 کے آغاز سے اب تک غزہ کی پٹی سے 107 شہریوں کو گرفتار کیا ہےجبکہ گزشتہ سال 2021 میں 75 گرفتاریاں کی گئی تھیں۔

فلسطین سینٹر فارپریزنرز اسٹڈیز کی طرف سے جاری کردہ انسانی حقوق کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قابضفوج نے 9 فلسطینیوں کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ علاج اور کام کے لیے شمالی غزہ کیپٹی میں بیت حانون میں ایریز کراسنگ سے گزرے۔

انہوں نے کہا کہقابض انٹیلی جنس نے بیت حانون کراسنگ کو غزہ کی پٹی میں شہری آبادی کو پھنسانے،انہیں بلیک میل کرنے اور ان کی انسانی ضروریات اور سفر کی ان کی مجبوری کی ضرورتسے فائدہ اٹھانے کے لیے ایک جال کے طور پر استعمال کرنا جاری رکھا۔

رپورٹ میں کہا گیاہے کہ قابض فوج نے غزہ کی پٹی کے کھلے سمندر سے 63 ماہی گیروں کو گرفتار کیا، جسسے ظاہر ہوتا ہے کہ قابض ماہی گیروں کو نشانہ بنانے، ان کا تعاقب کرنے، انہیںگرفتار کرنے، گولیاں مارنے اور ان کے جالوں اور کشتیوں کو لوٹنے اور توڑ پھوڑ کاسلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

رپورٹ میں غزہ کیپٹی کی مشرقی سرحد عبور کرنے کی کوشش کے دوران شہریوں کی گرفتاری کے 34 واقعات کینشاندہی ی کی گئی ہے جن میں سے زیادہ تر کو رہا کر دیا گیا اور بعض کو کئی دن تک پوچھ گچھ کے بعد چھوڑا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی