گذشتہ ہفتے کیشام سے لے کر پیر تک بحرینی شہراور دارالحکومت منامہ کی سڑکوں پر مظاہرے جاری رہے۔انہوں نے اسرائیلی قابض ریاست کے ساتھ اپنے ملک کےتعلقات معمول پر لانے سے انکارکر دیا، اور انہیں ملک میں عبرانی سال کی تقریبات منانے کی مخالفت میں مظاہرے کیے۔
مقامی میڈیاذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ہفتے کی شام سے منامہ کے متعدد محلوں میں سینکڑوں بحرینیمظاہرے کر رہے ہیں۔ انہوں اپنے ملک کو بحرین میں نام نہاد عبرانی "فیسٹ آفلائٹس / ہنوکا” منانے کی اجازت دینے سے روک دیا۔
ذرائع نے بتایابحرین کے دارالحکومت میں اسرائیلی قابض اداروں نے عبرانی تہوار منانے کی سرگرمیاںمنسوخ کر دیں، عوامی مظاہروں بعد بحرینی حکام کی جانب سے منعقد ہونے والی تقریباتکی مذمت کی گئی۔
صیہونی دشمن کےساتھ نارملائزیشن کے خلاف بحرینی قومی اقدام نے اس سے قبل احتجاجی مارچ نکالنے کامطالبہ کیا تھا۔ بحرین کی جانب سے اپنی تمام شکلوں اور مظاہر میں تعلقات معمول پرآنے کو مسترد کرنے اور بحرین کی سرزمین پر کسی بھی صیہونی رسوم کے قیام کا مقابلہکرنے کا اعلان کیا تھا۔
بیان میں "صیہونیگروہوں کو ملک میں داخل ہونے اور دارالحکومت میں اشتعال انگیز تقریبات منعقدکرنے” کے اقدام کی مذمت کی گئی ہے۔