حماس نے مشرقی یروشلم میں ‘ الحمراہ لینڈ’ پر منگل کی صبح کیے گئے یہودی آباد کاروں کے ناجائز قبضے کی سخت پر زور مذمت کی ہے۔
حماس نے یہودی آباد کاروں کی اس کارروائی کو فلسطینیوں اور سرزمین فلسطین کے خلاف ایک اور جرم قرار دیتے ہوئے کہا یہ فلسطین کو یہودیانے کی سازشوں اور منصوبوں کی ایک اور کڑی ہے۔
حماس کے یروشلم کے لیے ترجمان محمد حمادہ نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ‘صہیونی منصوبے کے مطابق مسجد اقصیٰ کے گرد و یش سے فلسطینی آبادی کو مکمل صاف کر کے مسجد اقصیٰ پر قبضے کو اور اسے یہودیانے کی سازش کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔
تاہم ترجماں حماس نے کہا ‘ فلسطینی عوام اس پر خاموش نہیں رہیں گے اور اسراائیل کے اس جرم پر اپنے رد عمل دیں گے۔ کیونکہ مسجد اقصٰی خالصتا اسلامی ورثہ ہے اور اس کے ارد گرد کی ساری اراضی فلسطینی سرزمین ہے، جس پر کسی صورت قبضہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔
حماس کی طرف سے اس بیان میں عرب لیگ اور اسلامی کانفرنس تنظیم سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ صہیونی قبضے اور مسجد اقصیٰ کو یہودیانے کی تیزہوتی کارروائیوں کا نوٹس لیں۔ اسلامی مقدسات کا تحفظ عرب لیگ اور اسلامی کانفرنس تنظیم کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔