اسرائیلی قابض پولیس نے مسجد اقصیٰ سے چار فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتاریاں جمعہ کے روز کی گئی ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق دو مقبوضہ یروشلم کے رہائشی دو فلسطینی نوجوانوں کو مسجد اقصیٰ کے صحن سے گرفتار کیا گیا۔
جبکہ دو نوجوانوں کو مسجد اقصیٰ کے دروازوں کے اطراف سے حراست میں لیا گیا۔ اس سے قبل فلسطینی شہریوں کو مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کے لیے داخل ہونے سے پہلے ان کی تلاشی لی گئی اور ان کے شناختی کارڈ چیک کیے گئے۔
اسرائیلی قابض پولیس نے مقبوضہ یروشلم میں جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں تاکہ یروشلم کے رہائشیوں کو جمعہ کی نماز کے لیے مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روکا جاسکے۔