جمعه 15/نوامبر/2024

سال 2023 میں مغربی کنارے میں فائرنگ کے حملے بڑھیں گے:عبرانی میڈیا

اتوار 8-جنوری-2023

مقبوضہ مغربیکنارے میں مزاحمتی کارروائیوں کو روکنے میں ناکامی کا نیا صہیونی اعتراف سامنےآیا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 کارروائیوں کے بعد عبرانی ویب سائٹ "واللا”نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ رواں سال اسرائیلی فوجیوں اور آباد کاروں کے خلاف حملوںمیں غیرمعمولی اضافہ ہوگا۔

عبرانی واللا ویبسائٹ نے ایک فوجی اہلکار کے حوالے سے کہا ہے کہ اندازہ ہے کہ گذشتہ سال تقریباً300 کارروائیاں کرنے کے بعد رواں سال کے دوران مزاحمتی کارروائیوں میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہمغربی کنارے میں بھاری مقدار میں ہتھیاروں کی ترسیل اور غزہ کی پٹی سے وہاں فنڈز کیمسلسل منتقلی کی وجہ سے کارروائیوں میں تیزی آئے گی۔

اہلکار نے نشاندہیکی کہ علاقے پر فلسطینی اتھارٹی کے کنٹرول کی کمزوری کے پیش نظر اسرائیلی سکیورٹیمہاجرین کیمپوں میں کام کرنے سے خوفزدہ ہو گئی ہے، خاص طور پر شمالی مغربی کنارےکے نابلس اور جنین میں مزاحمتی کارروائیوں میں اضافے کا اندیشہ ہے۔

فوجی اہلکار نےخبردار کیا کہ "فلسطینی اتھارٹی کے کنٹرول کے کمزور ہونے اور غزہ کی پٹی پرکارروائیوں کے نفاذ کے لیے دباؤ ڈالنے کی مسلسل کوششوں کے بعد کشیدگی بڑھے گی۔”

انہوں نے وضاحت کیکہ پچھلے سال مغربی کنارے میں اسرائیلی اہداف پر 285 فائرنگ کے واقعات رپورٹ  ہوئے جبکہ 2021 میں یہ تعداد صرف 61 تھی۔

مختصر لنک:

کاپی