قابض اسرائیلیریاست کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے جلد ہی ابوظبی کا دورہ کرنے اور متحدہ عربامارات کے صدر محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اسرائیل کے کثیرالاشاعت عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت‘” نے کہا ہے کہ یہ دورہ دو سال پہلےدونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے بعد سے پہلا عوامی اور اعلانیہدورہ ہوگا۔
نیتن یاہو 2021کے آغاز میں متحدہ عرب امارات کا دورہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے تاہم ان کیحکومت گر گئی اور وہ قبل از وقت انتخابات میں چلے گئے تھے۔
نیتن یاہو اسدورے کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور اسے اقتدار میں واپسی اور اس دورے کو مکمل کرنے کےاپنے سابقہ وعدے کا حصہ سمجھتے ہیں۔ فی الحال رواں ماہ کے دوران اس دورے کے لیےانتظامات کیے جا رہے ہیں۔