دوشنبه 20/ژانویه/2025

کولمبیا کا عالمی عدالت سے نیتن یاھو کےوارنٹ جاری کرنے کا مطالبہ

ہفتہ 11-مئی-2024

کولمبیا کے صدرگستاو پیٹرو نے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے جنگی مجرم اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم "ایکس” پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں انہوں نے نیتن یاہو کی حکومت کے ہاتھوں فلسطینیوں کی منظم نسل کشی کے تسلسل میں نیتن یاھو کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ "سلامتی کونسل کو غزہ کی پٹی کے لیے ایک امن فوج کے قیام کے بارے میں گہرائی سے سوچنا شروع کرنا چاہیے جو تباہ کن اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بن رہی ہے”۔

قابل ذکر ہے کہ کولمبیا نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام پر مسلسل حملوں کی وجہ سے اسرائیل کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات منقطع کر دیئے تھے۔

 
 

مختصر لنک:

کاپی