شنبه 16/نوامبر/2024

فلسطینی مزاحمت کاروں کی الخلیل میں صہیونی بس پر فائرنگ

پیر 16-جنوری-2023

اتوار کی شام مغربیکنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے صیہونیوں کی ایک بس پرفائرنگ کی اور مزاحمت کار کارروائی کے بعد بہ حفاظت فرار ہوگئے۔

عبرانی چینل 14نے کہا کہ ایک صہیونی ڈرائیور نے اطلاع دی کہ اس کی آباد کاروں کو لے جانے والی بسکو الخلیل میں "کرمی زور” موڑ کے قریب روڈ 381 پر گولی مار دی گئی۔

مقامی ذرائع نےبتایا کہ قابض فورسز نے فائرنگ کے مقام پر کمک بھیجی جس نے الخلیل کے شمال میں حلحولکے قریب بس کو نشانہ بنایا۔

ذرائع نے بتایاکہ قابض فوج نے آپریشن کے بعد الخلیل کے شمال میں بیت امر اور حلحول قصبوں کے داخلیراستے بند کردیئے۔

اس کے علاوہاتوار کی شام مغربی کنارے کے جنین کے جنوب مغرب میں واقع قصبے یعبد میں فلسطینیمزاحمت کاروں کی اسرائیلی قابض فوج کے ساتھ مسلح جھڑپیں ہوئیں۔

مزاحمت کاروں اورقابض فوج کے درمیان جھڑپوں میں ایک فوجی گاڑی کو نقصان پہنچا۔

گزشتہ مہینوں کےدوران مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی مزاحمتی کارروائیوں میں تیزی آئی ہے جب کہرواں سال 2023 کے آغاز سے اب تک 13 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ ان تمام کا تعلق مغربیکنارے سے ہے۔ ان میں سے 7 کا تعلق صرف جنین سے ہے۔

مختصر لنک:

کاپی