اسرائیلی قابض فورسز نے وسیع پیمانے پر کارروائیاں تیز کر کے کئی جگہوں پر فائرنگ اور شیلنگ کی ہے۔ یہ کارروائیاں الخلیل میں کی گئیں۔ قابض فورسز کی یہ کارروائیاں ایک فلسطینی کو فائرنگ سے شہید کرنے کے بعد کی گئیں۔
قابض فورسز نے جیلاد کے علاقے میں کارروائی کی جو شہر کا مرکز مانا جاتا ہے۔ اسرائیلی فورسز کی ان کارروائیوں سے محض چند گھنٹے پہلے حلحول کے نزدیک ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا۔
بعد ازاں فلسطینی شہید کی لاش کو اٹھانے کے لیے جانے والی ایمبولینس کو بھی روکے رکھا تاکہ شہید فلسطینی نوجوان کی لاش دیر تک زمین پر پڑی رہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق شہید ہونے والا نوجوان حمدی ابو دیہ تھا اور فلسطینی اتھارٹی میں سیکیورٹی آفیسر کے طور پر کام کرتا تھا۔ اسرائیلی فورسز نے اس پر فائرنگ کرنے کا جواز یہ تراشا ہے کہ وہ مسلح تھا اس لیے اسے گولی مار کرشہید کر دیا گیا۔