گذشتہ 24 گھنٹوںکے دوران فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں مزاحمت کی 16 کارروائیاں ریکارڈ کی گئیں،جن میں فائرنگ کی دو کارروائیاں، 3 بارودی مواد کے دھماکے، ایک فوجی گاڑی کو تباہکرنا، آباد کاروں کے ساتھ تصادم اور ان کی گاڑیوں کو تباہ کرنا، 7 محاذ آرائیپوائنٹس پر دشمن کا مقابلہ کرنا ہے۔ انکارروائیوں کے نتیجے میں دو صہیونی فوجی زخمی ہوئے۔
مقبوضہ بیتالمقدس میں شعفاط اور سلوان پناہ گزین کیمپوں، طوباس میں تممون، جنین پناہ گزین کیمپ،نابلس میں سبسطیا اور برقہ اور الخلیل میں بیت امر میں جھڑپیں ہوئیں۔
مزاحمتی کارکنوں نےقابض فوجیوں کو جنین کیمپ اور نابلس میں بیت فوریک چوکی میں گولیوں سے نشانہ بنایااور القدس میں قلندیا چوکی، جنین کیمپ اورالجلمہ چوکی پر دھماکہ خیز مواد سے دھماکہ کیا جس سے دو اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے۔
نوجوانوں نے جنینمیں اور یتزہار بستی کے قریب فوجی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا، جہاں انہوں نے آبادکاروں کا مقابلہ کیا اور قلقیلیہ کے عزون علاقے میں قابض فوج اور آباد کاروں پر مولوٹوف کاک ٹیل پھینکے۔