فلسطین کے شہر جنین میں ایک اسرائیلی فوجی جیپ نے دو فلسطینی نوجوانوں کو ٹکر مار دی۔ واقعہ منگل کی شام جنین کے قصبے عرانہ میں پیش آیا۔
طبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ دونوں نوجوانوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔
گذشتہ ایک سال کے دوران اسرائیلی فورسز اور آباد کاروں کی جانب سے فلسطینیوں پر 8724 حملے کئے جا چکے ہیں۔