جمعه 15/نوامبر/2024

یہودی آباد کاروں کا قبلہ اول کے صحن پر دھاوا

پیر 23-جنوری-2023

کل اتوار کی صبح قابضصہیونی فوج کی فول پروف سکیورٹی میں یہودی آباد کاروں نے مسجد الاقصیٰ کے صحنوںپر دھاوا بول دیا۔

مقامی ذرائع نےمرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کو بتایا کہ انتہا پسند یہودی شرپسندں نے اتوارکوعلی الصبح  مسجد اقصیٰ کے صحنوں میں دھاوا بولا اور جگہ جگہ پھیل گئے۔ اسدوران قابض فوج کی موجودگی میں آباد کاروں نے تلمودی تعلیمات کےمطابق مذہبیرسومات ادا کیں۔

 

قابض فوج اور آباد کاروںکے گھیراؤ سے قبل فلسطینیوں کی بڑی تعداد قبلہ اول میں موجود تھی۔ انہوں نےاسرائیلی فوج کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ فلسطینی نمازیوں کے’اللہ اکبر‘ کے فلکشگاف نعروں سے قبلہ اول کی فضا گونج اٹھی۔

 

اس دوران فلسطینی نوجوانوںنے قابض فوج پر سنگ باری کی جب کہ دوسری طرف سے قابض فوجیوں نے فلسطینی نمازیوں کوقبلہ اول سے باہر نکالنےکے لیے ان پر طاقت کا استعمال کیا اور ان پر صوتی بمبرسائے اور آنسوگیس کی شیلنگ کی۔

 

بعد میں ہونے والی پیش رفتمیں درجنوں آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا۔ یہودی شرپسندوں کو قابضفوج کی جانب سے فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی تھی۔

 

خیال رہے کہ جمعہ اورہفتےایام کے سوا باقی تمام دنوں میں یہودی آباد کار اسرائیل فوج اور پولیس کیسرکاری سرپرستی میں قبلہ اول پر دھاوے بولتے اور وہاں پر تلمودی تعلیمات کے مطابقمذہبی رسومات ادا کرتے ہیں

مختصر لنک:

کاپی