جمعه 15/نوامبر/2024

یروشلم کا حملہ جنین میں قتل عام کا فطری ردعمل ہے: حماس

اتوار 29-جنوری-2023

فلسطین میں مزاحمتی تحریک حماس نے مقبوضہ بیت المقدس میں جمعہ کی شام ہونے والی فائرنگ کی کارروائی کو سراہا ہے۔ اس واقعے میں آٹھ یہودی آباد کار ہلاک ہوئے ہیں۔

ایک بیان میں حماس کے ترجمان برائے مقبوضہ بیت المقدس محمد حمادہ نے کہا ہے کہ  فائرنگ جینین میں فلسطینوں کے قتل عام کا فطری ردعمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

"مزاحمت، اسرائیل کے جبری قبضے کے خلاف ہمارے لوگوں کا واحد ردعمل ہے۔”

انہوں نے کہا کہ "یہ اسرائیل کی نئی دہشت گرد حکومت کے لیے پیغام ہے کہ خون کے بدلے خون ہی بہے گا۔”

قبل ازیں جمعے کو مقبوضہ بیت المقدس میں ایک عبادت گاہ کے باہر فائرنگ کی کارروائی میں آٹھ یہودی آباد کار ہلاک ہو گئے تھے۔

اسرائیلی طبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ 12 آباد کار زخمی ہوئے ہیں جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

فائرنگ کا یہ واقعہ جمعرات کے روز مقبوضہ مغربی کنارے میں جنین پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے کے بعد پیش آیا ہے، جس میں ایک خاتون سمیت نو فلسطینی ہلاک ہوئے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی