قابض فوج نے ایکفرانسیسی رکن پارلیمنٹ کے فلسطین پر اس کے موقف کی وجہ سے شرانگیز مہم شروع کی ہے۔
اسرائیلی سیاسیجماعتوں نے فرانسیسی پارلیمنٹ کی رکن ارسلیا سودائز کے خلاف مہم شروع کی ہے۔ یہ مہماس وقت شروع کی گئی جب سودائز کو "یہود دشمنی” کے مطالعہ گروپ کی نائبسربراہ مقرر کیا گیا۔
ان پارلیمانیجماعتوں نے سودائز پر الزام لگایا کہ وہ قابض اسرائیل کے خلاف بائیکاٹ تحریک کیحمایت کررہی ہے۔ اس نے فرانس کے ہوائی اڈےپر انسانی حقوق کی محافظ صلاح الحموری کا استقبال کیا جسے قابض حکام نے مقبوضہ بیتالمقدس شہر سے ملک بدر کر دیا تھا۔
انہوں نے مزیدکہا کہ سودائز نے فرانسیسی ارکان پارلیمنٹ کے "النہضہ” گروپ کے ارکان کےدورہ اسرائیل کی بھی مذمت کی تھی۔