جمعه 15/نوامبر/2024

بیشرصہیونی "بین گویر” کی کارکردگی سے مایوس،قوم پرستی کا الزام

پیر 20-فروری-2023

اسرائیل کے انتہاپسند اور کٹرمذہبی نظریات کے حامل قومیسلامتی کے وزیر ایتمار بن گویر کو وزارت کا قلم دان سنھبالے ابھی چند ہفتے ہی گذرےہیں کہ اسرائیلی عوام ان سے نالاں ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی میڈیاکے مطابق نصف سے زیادہ اسرائیلی انتہا پسند اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی بنگویر کی کارکردگی سے سخت مایوسی ہیں۔

اتوار کو عبرانیاخبار "معاریو” کی طرف سے شائع ہونے والے سروے کے مطابق جواب دہندگان میںسے 51 فی صد "بین گویر” کی کارکردگی سے مایوس ہیں، ان کا قلمدانسنبھالنے کے تقریباً 3 ماہ بعد ہی عوام ان سے تنگ آ گئے ہیں۔

جب کہ صرف 19 فیصدنے ان کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور 29 فیصد نے کہا کہ اتنی کم مدت میںان کی کارکردگی کا اندازہ لگانا جلد بازی ہے۔

دوسری طرف سابقکنیسٹ سپیکر مکی لیوی نے کہا ہے کہ بن گویر عملا کوئی کام نہیں کرسکے ہیں۔ انہوں نےبن گویر پر قوم پرستی کا الزام عاید کیا اور کہا بن گویر ملک میں سلامتی کی صورتحال کو بہتر بنانے میں ناکام رہے ہیں۔

چند روز قبلاسرائیلی شن بیٹ کے سربراہ رونن بار نے انتہا پسند اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتیایتمار بن گویر کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا تھا کہ ان کے اقداماتخطے میں فوجی تصادم کا باعث بنیں گے۔

عبرانی چینل 13نے اطلاع دی ہے کہ رونن بار نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے بات کرنے کےبعد بن گویر کو فون کیا اور انہیں سمجھایا کہ ان کے اقدامات اور آتشیں بیانات خطےمیں فوجی تصادم کا باعث بنیں گے۔

مختصر لنک:

کاپی