جمعه 15/نوامبر/2024

سال 2022 میں بیت المقدس میں 13000 اسرائیلی خلاف ورزیاں

جمعہ 24-فروری-2023

یورپین فار یروشلمفاؤنڈیشن نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ سال2022ء کے دوران مقبوضہ بیت المقدسشہر میں 13000 اسرائیلی خلاف ورزیوں کا نیا ریکارڈ قائم کیا گیا۔

جمعرات کو اطالویپارلیمنٹ کے صدر دفتر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران فاؤنڈیشن نے رپورٹ کےمواد کا خلاصہ پیش کیا، جس کا عنوان تھا "یروشلم 2022: یہودیوں کی پالیسیوںمیں "۔ تھا۔

یروشلم کے لیے یورپینکے ڈائریکٹر انجینیر محمد حنون نے کہا کہ رپورٹ کا اجرا ایک ایسے وقت میں ہوا ہےجب مسجد اقصیٰ اور پورے یروشلم شہر کو نشانہ بنانے کے خطرات میں تیزی آرہی ہے۔موجودہ مخلوط اسرائیلی حکومت کے قیام کےبعد فلسطینیوں کے لیے جان ومال کےضیاع کےخطرات بڑھ چکے ہیں۔

 دائیں بازو کے گروہ جو یہودیت کی بہت سی اسکیموںپر عمل درآمد کرنا چاہتے ہیں موجودہ حکومت کا حصہ ہیں۔ اگر ان پر عمل درآمد کیا گیاتو وہ پورے خطے میں نئے سنگین سکیورٹی خطرات  واقعات کا سبب بن سکتے ہیں۔

حنون نے نشاندہیکی کہ یہ رپورٹ دستاویزی کوششوں کا نتیجہ ہے جو سال بھر جاری رہی۔  یہ ان ماہانہ رپورٹس کا خلاصہ ہے جس میں "یورپیئنزفار یروشلم” یروشلم شہر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر اسرائیلی خلاف ورزیوںکی نگرانی کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہاطالوی پارلیمنٹ کے اندر سے رپورٹ کا اجراء یورپی یونین کے ممالک کو یہ پیغام دیناہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں پر ڈٹے رہیں اور قابض ریاست کو بین الاقوامی قانون اوراقوام متحدہ کی قراردادوں کا احترام کرنے، شہری املاک پر تجاوزات روکنے اور یروشلمکی ثقافتی شناخت کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے سے باز رہنے اور اس بات کو یقینی بنائے  کہ  یروشلمکے باشندے اپنی مذہبی رسومات مساجد، گرجا گھروں میں آزادانہ طور پر ادا کر سکیں۔

رپورٹ کے دستاویزیاعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اسرائیلی حکام نے سال 2022 کے دوران تقریباً13000 خلاف ورزیاں کیں، جن میں القدس کو یہودیانے کی پالیسیوں میں خطرناک اضافہ دیکھاگیا اور مسجد اقصیٰ، مقبوضہ شہر کی شناخت اور اس کے عرب اور اسلامی کردار کومٹانے نئےحقائق مسلط کرنے کی کوشش کی گئی۔

رپورٹ کے مطابقاسرائیلی قابض فوج نے مقبوضہ بیت المقدس سے 19 فلسطینیوں کو شہید کر دیا، جب کہسال 2022 کے دوران طبی سہولیات میں غفلت برتنے پر بیت المقدس کا ایک شہری جیلکےاندر دم توڑ گیا۔

رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ شہداء میں سے 11 کو یروشلم شہر میں شہید کیا گیا تھا، جب کہ باقی مغربیکنارے کے شہروں میں شہید ہوئے۔ ایک فلسطینی قیدی دماغ کے شیزوفرینیا عارضے کا شکارتھا اسرائیلی جیل نیتزان میں انتقال کر گیا تھا۔

رپورٹ میں قابضریاست کی طرف سے  گولہ بارود (آتشیں، دھاتیگولیوں، گیس اور صوتی بموں)  حملے کیے گئےجن کے نتیجے میں 1266 فلسطینی زخمی ہوئے۔

رپورٹ میں سال2022 کے دوران یروشلم بھر میں 788 فائرنگ کے واقعات رپورٹ کیے گئےجن میں سے زیادہتر فلسطینی محلوں اور اسرائیلی کالونیوں کے قریب ہونے والےدھاوں  کے دوران پیش آئے۔

گذشتہ برس بابالعمود، الشیخ جراح محلہ، سلوان، شعفاط مہاجر کیمپ، اور قلندیہ چوکی سب سے زیادہکشیدگی کا مرکز رہے۔

مختصر لنک:

کاپی